Food

اُردو سیکشن

کچن کارنر

کچن کارنر

ہمارے وطن عزیز کے باسیوں کے بارے میں مشہو ر ہےکہ یہ کھانا کم کھاتے ہیں اور ضائع زیادہ کرتے ہیں

وطن عزیز کے باسیوں کے بارے میں مشہو ر ہےکہ یہ کھانا کم کھاتے ہیں اور ضائع زیادہ کرتے ہیں یہ بات بھی درست ہے۔ ہم شادی بیا یا دیگر تقریبات میں رزق نہ صرف بہت زیادہ ضائع کرتے ہیں، بلکہ گھروں میں بھی رزق کی بیحد توہین کی جاتی ہے۔ جتنی بھوک ہوئی ، اتنا کھا لیا اور بچے ہوئے کھانے کو کوڑے وان میں پھینک دیا جاتا ہے، جو کہ ایک گناہ ہے۔ حالانکہ اسی رزق کو کارآمد بنا کر کام میں لایا جاسکتاہے۔

کچن کی دیگر ذمے داریوں کی طرح یہ ذمہ داری بھی خواتین پر عائد ہوتی ہے کہ وہ رزق کو ضائع ہونے سے کیسے بچائیں۔ بہت سے گھروں میں لوگ روٹی کھانے کے بعد اس کا ایک آدھ ٹکڑا تو ضرو بچا دیتے ہیں، اگر یہ روز کا معمول ہو تو روٹی کے بہت سے ٹکڑے جمع ہوجاتے ہیں جنہیں ضائع کرنے کے بجائے بہتر ہوگا کہ چھوٹے ٹکڑے کر کے ٹماٹر اور ہری مرچ کے ساتھ گھر میں رکھے ہوئے مسالے ڈال کر بھون لیں اور ہلکا سا پانی ڈال کر پانچ چھے منٹ تک دم دے کر اتار لیں۔ پلیٹ میں نکال کر تلی ہوئی براؤن پیاز، چاٹ مسالہ کےساتھ لیموں کا رس ڈال کر یہ لذیذ ڈش پیش کی جاسکتی ہے

اگر سبزی کا سالن جیسے گاجر، مولی، کدو، ٹنڈے اور بینگن رات میں بچ جائیں تو اگلے روز صبح اس کے پراٹھے بھی تیار کرسکتی ہیں۔ روٹی بیل کر اس میں سبزی بھرلیں اور فرائی کر کے اس کے چار ٹکھڑے کر لیں۔ ساتھ میں دہی کی چٹنی اور سلاد بناکر نوش کیا جاسکتا ہے گوشت کا سالن اگر کھانے کے بعد بچ جائے تو اس کی بوٹیاں چنے کی دال، آلونمک اور دیگر مرچ مسالوں کے ساتھ ابال لیں۔ پانی خشک ہو جائے تواس آمیزے کو پیس کر اس کی ٹکیاں بنا کر فرائی کرلیں اگر ڈبل روٹی کے ٹکڑے بھی ناشتے میں اکثر پچ جاتے ہیں، ان ٹکڑوں کو ایک برتن میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ جب ان کی مقدار بڑھ جائے تو انہیں نکال کر کوٹ یا گراءنڈ کر لیں۔ نگٹس ، کباب یا چکن فرائی کرنے کے لیے یہ چورا (بریڈ کرم ) کوٹنگ کے کام آے گا دال اگر زیادہ مقدار میں بچ جائے تو آٹے میں یہ وال، کٹی ہوئی ہری مرچوں اور نمک کے ساتھ ملا کر گوندھ کر پراٹھے بنالیں۔ بہت لذیذ ہوں کے اچار کے ساتھ دال کے پرانٹھے بہت لذت دیتے ہیں بہت سی خواتین سالن میں آلو ڈال لیتی ہیں لیکن نہیں کھایا جاتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ ہے تو ان آلوؤں کو چوپ کر کے ہری مرچ، ہری پیاز، ہرا دھنیا باریک چوپ کر کے ڈالیں۔ نمک اور گرم مسالا ڈال کر اس آمیزے کورول یا سموسوں کی پٹیوں میں بھرلیں۔ ہلکی پھلکی بھوک میں یہ مزیدار سموے بہت مزہ دیتے ہیں۔

کوئی میٹھی چیز حلوا ، ز رده یا سویاں کچھ زیادہ بن جائیں تو آپ انہیں کھانے کے وقت دودھ اور بالائی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا کر دوباره سے استعما ل کرسکتی ہیں۔ چاول، بریانی یا پلاو بچ جائے تو اسے آپ فریزر میں رکھ کے، جب کھاناہوتوہلکا سا پانی ڈال کر گرم توے پردم دے لیں، چاول بالکل تازہ ہوجائیں گے

کسی بھی چیز کو مھفوظ رکھنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے فریزر میں رکھیں۔ نچلے خانے میں رکھی جانے والی چیزیں ا کثر خراب ہو جاتی ہیں اور ان میں ہلکی ہلکی بو آنے لگتی ہے

جب بھی کھانا کھانے بیٹھیں، اپنی پلیٹ میں اتنا ہی کھانا ڈالیں جتنا آپ کھاسکتے ہوں۔ پلیٹیں بھر کر ررزق کو ضائع مت کریں۔ وطن عزیز میں ایسے بے شمارلوگ ہیں جنہیں پیٹ بھر کر ایک وقت کا کھانا بھی نصیب نہیں ہوتا۔ ہمیں اگر ہر چیز بروقت مل جاتی ہے تو خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں کی قدرکریں۔

Friends World Hub

REACH US THROUGH

SOCIAL NETWORKS​​